نئی دہلی،22/جولائی (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) سپریم کورٹ نے ایک پٹیشن پر مرکز اور تمام ریاستوں کو نوٹس جاری کیاہے جس میں دیسی نسل کی گائے وغیرہ کے ذبح پرپابندی لگانے کامطالبہ کیاگیاہے۔متھلا چندرپتی راؤ کی طرف سے دائر پٹیشن پر جسٹس ارون مشرا کی صدارت والی بنچ نے تمام ریاستوں کو غیر قانونی طریقے سے چل رہے مذبح کو بند کرنے اور سپریم کورٹ کوتعمیل رپورٹ دائر کرنے کے لئے بھی ہدایات دینے کا مطالبہ کیا۔حال ہی میں مویشیوں کے قومی کمیشن کے قائم مقام چیئرمین جسٹس گمان لال لوڈھا کے ذریعہ ہندوستانی حکومت کو سونپی گئی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے درخواست گزار نے کہا ہے کہ اس رپورٹ میں دودھ دینے والے گایوں اور بچھڑوں کے ذبح پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ہندوستان میں دیسی نسلوں / پرجاتیوں کے مویشیوں کی کمی کو روکنے کے لئے فوری طور پر احتیاطی قدم اٹھائیں اور مؤثر طریقے سے قومی گوکل مشن کو نافذ کریں۔مقامی نسل کے دودھ دینے والے جانوروں کو ذبح نہ کرنے کی یقینی کرنے کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایات جاری ہوں۔مقامی مویشیوں کے دودھ کی پیداوار میں بہتری کے لئے تحقیق کرنے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری ہوں۔